اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ آج ہوگا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کب تحلیل ہوگی اس کا فیصلہ آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے،اس معاملے پر مشاورت کے لئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور سینئر پارٹی قیادت کی پارٹی چیئرمین سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، حتمی فیصلہ کپتان کا ہی ہوگا۔اسے حوالےسے پاکستان تحریک انصاف کےسینئر رہنماء بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسی پیٹرن پر جائیں گے جس طرح پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ ہوا ہے اور فواد چوہدری نے جس طرح اعلان کیا ہے اسی طرح کے پی اسمبلی کی تحلیل کی طرف جائیں گے۔















