اسلام آباد (اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نے سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو کل ساڑے4 بجے تک کی مہلت دیدی،الیکشن کمیشن کی ساڑھے4بجے تک بینک کلیئرنس سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،بینک کلیئرنس سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے کی صورت میں کاغذات نامزدگی مستردہوجائیں گےڈاکٹر فہمیدہ مرزا جی ڈی اے کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی میں خواتین کی نشست پر نامزد ہیں پیپلز پارٹی کی سعدیہ جاوید نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا تھا















