لاہور( اے بی این نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے شفاف الیکشن کا انعقاد ضروری ہے،حقیقی عوامی مینڈیٹ سے محروم کمزور حکومت ملک کے مسائل حل نہیں کرسکے گی ،سابق حکمران جماعتیں ملک کے مسائل کی برابر کی ذمہ دار ہیں، خاندانوں کی حکمرانی کی بجائے جمہور کی حکمرانی قائم کرنا ہوگی،ملک کا مسئلہ وسائل کی کمی نہیں، گڈ گورننس، قانون کی حکمرانی کا نہ ہوناہے، جماعت اسلامی ایسا پاکستان بنائے گی جو بین الاقوامی چیلنجز کا مقابلہ کرسکے۔















