اسلام آباد ( اے بی این نیوز )انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، بانی پی ٹی آئی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ روپے کے نادہندہ نکلے، سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان ڈیڑھ لاکھ ، مراد سعید ایک لاکھ روپے جرمانے کے نادہندہ ، محب اللہ خان، صالح محمد، عبدالغفار، سینیٹر عبدالغفور حیدری، علی گوہربلوچ اور اعظم سواتی بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نادہندہ ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے جرمانے کے خلاف ان افراد کی اپیلوں کو مسترد کیا، ، آر او کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں جرمانے کی وصولی یقینی بنائیں۔















