کراچی( اے بی این نیوز )خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ انتخابات کی سب سے زیادہ ضرورت ایم کیوایم کو ہے،پچھلی دفعہ شہر کی نمائندگی دھاندلی کے ذریعے چھین لی گئی،الیکشن کے ذریعے سلیکشن ہوا تو نتائج قبول نہیں کریں گے،یہ ملک جمہوریت کیلئے بنا تھاآمریت کیلئے نہیں،نیا سورج عوام کی امیدوں کی آئینہ داری کےساتھ طلوع ہوگا،جاگیر دارانہ نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد ضروری ہے۔















