اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات 2024 کی نگرانی کے لیے کنڑول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کنٹرول روم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں کنٹرول روم کل سے کام شروع کردے گا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شکایت درج کرنے کے لیے ای میل اور واٹس ایپ نمبر بھی جاری کردیے۔















