اہم خبریں

حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ، پہلی خصوصی پرواز عازمین حج کوحجاز مقدس لیکر روانہ

لاہور سے قومی فضائی کمپنی کے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، پہلی خصوصی پرواز کے ذریعے 310 خوش نصیب عازمین حج حجاز مقدس
(   ajj Operation,  h)روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے جہاں رخصت ہونے والے عازمین اور ان کے اہل خانہ جذباتی دکھائی دیے۔

حکام کے مطابق ابتدائی حج پروازیں لاہور سے مدینہ منورہ روانہ کی جا رہی ہیں تاکہ عازمین کو سہولت اور بہترین انتظامات فراہم کیے جا سکیں۔ اس موقع پر مسافروں کیلئے امیگریشن، سامان اور رہنمائی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے۔

بنوں سے خبر غم آگئی،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا

ذرائع کے مطابق لاہور سے مجموعی طور پر 34 خصوصی پروازوں کے ذریعے 12 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ حج آپریشن کے دوران مرحلہ وار تمام پروازیں شیڈول کے مطابق روانہ کی جائیں گی۔

لاہور ایئرپورٹ پر حج آپریشن کے آغاز کے سلسلے میں خصوصی تقریب بھی منعقد ہوئی جہاں کیک کاٹا گیا، عازمین حج میں تحائف تقسیم کیے گئے اور انہیں پروقار انداز میں رخصت کیا گیا۔ عازمین نے ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور امن کیلئے خصوصی دعاؤں کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں