عالمی سیاست میں ایک اہم بیان سامنے آیا ہے جہاں ڈونلڈ ٹرمپ ( trump)نے عندیہ دیا ہے کہ ایران سے جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال بہت جلد ختم ہو سکتی ہے۔
اپنے حالیہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شی جن پنگ( china) کو ایک خط لکھا تھا جس میں ایران کو اسلحہ فراہم نہ کرنے کی درخواست کی گئی۔ ان کے مطابق چینی قیادت کی جانب سے جواب دیا گیا کہ وہ ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کر رہے۔
تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور سرما کی چھٹیوں بارے اہم خبر،ہر دوسرے ہفتے بارے بڑی تجویز
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے حالیہ حملوں نے خلیجی ممالک کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک اس صورتحال پر حیران رہ گئے کیونکہ انہیں ایسے حملوں کی توقع نہیں تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر امریکی کارروائیاں نہ ہوتیں تو ایران بہت کم عرصے میں ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب پہنچ سکتا تھا۔ ان کے مطابق امریکی اقدامات نے خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مزید برآں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا عالمی معیشت کے لیے نہایت ضروری ہے اور اس حوالے سے مستقل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین بھی اس پیش رفت پر خوش ہے کیونکہ اس سے عالمی تجارت کو فائدہ پہنچے گا۔















