Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

الیکشن، تحر یک انصاف میں نیا جھگڑا کھڑا ہو گیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )الیکشن قریب، تحر یک انصاف ٹکٹو ں کی تقسیم کے مسا ئل سے ہی با ہر نہ آ سکی،راولپنڈی میں ٹکٹوں کے معاملے پر نیاتنازع ، قومی اسمبلی کی ایک اور 4 صوبائی اسمبلی کی نشست کے ٹکٹ تبدیل،ٹکٹوں کے رد و بدل سے کارکن کشمکش میں مبتلا، ضلعی صدر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا عندیہ،این اے 52 کی نشست پر طارق عزیز بھٹی اور فرخ سیال کے مابین تنازع ،،پی پی 18 سے پی ٹی آئی نے چوہدری محمد اصغر کی بجائے اسد عباس کو نامزد کر دیا، پی پی 12 سے زاہد محمود سے ٹکٹ واپس سعد علی خان نامزد ،،پی پی 10 میں مہران ،اعجاز انور اور چوہدری امیر افضل کے درمیان تنازع بر قرار، پی پی 9 پر راجہ وحید قاسم سے ٹکٹ واپس منیر احمد کو دے دیا گیا۔