اہم خبریں

برطانیہ میں خالصتان کے حامیوں کی جان کو خطرہ،پولیس کی وارننگ جاری

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ میں آباد خالصتان کے حامیوں کی جان کو بھارت سے خطرات لاحق ہیں، اس حوالے سے برطانوی پولیس نے وارننگ بھی جاری کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے خالصتان کےحامیوں کوبھارت سےلاحق خطرات سے آگاہ کردیا ہے۔ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے خالصتان کے حامیوں کو جان کو درپیش […]

چوہدری شجاعت کے بیٹوں نے پھوپھی کی گرفتاری کیلئے گھروں پر پولیس بھیجوائی، مونس الٰہی کا الزام

گجرات(نیوزڈیسک)صدر پی ٹی آئی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے چوہدری مونس الٰہی نے چوہدری شجاعت حسین کے بیٹوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنی پھوپھیوں کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کو ان کے گھروں پر پولیس کو بھجوایا ۔مونس الٰہی کے الزام پر ان کے کزن سالک حسین نے کہا خاندان کی عزت […]

پولیس کا بلوچ مظاہرین پروحشیانہ لاٹھی چارج ، اسلام آباد میں داخل ہونے سے روک دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بلوچ خواتین کی قیادت میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف لانگ مارچ وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا، اسلام آباد پولیسکی مظاہرین کو نیشنل پریس کلب تک پہنچنے سے روکنے کیلئے شہر کے اہم راستوں پر ناکہ بندی کر دی۔ جبکہ شاہراہ سرینگر میدان جنگ بن گیا ۔ سول کپڑوں میں ملبوس […]

ملتان،نوجوان کی بھابھی اور اس کی بہن کو قتل کرکے خودکشی

ملتان(نیوزڈیسک)گھریلو تنازعہ پر ملزم نے فائرنگ کرکے بھابھی اور اس کی بہن کو قتل کر کے خود کشی کرلی،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایاکہ چکی لوہاراں میں نوجوان نے […]

پولیس نے ہوٹل میں گمشدہ 8 لاکھ ڈالر ز کی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی

پیرس(نیوزڈیسک) ہوٹل میں گم شدہ 8 لاکھ ڈالرز کی قیمتی انگوٹھی ویکیوم کلینر سے مل گئی۔ معروف ہوٹل میں مقیم ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی کاروباری خاتون کی قیمتی انگوٹھی اچانک کہیں کھو گئی۔مذکورہ خاتون نے ہوٹل سٹاف پر شبہ ظاہر کیا ۔ جس کی اطلاع پیرس پولیس کو دی گئی ۔پولیس کو اطلاع ملتے […]

آئرلینڈ میں ہنگامے، متعدد دکانیں لوٹ لیں، کئی گاڑیوں کو آگ لگادی، پولیس کا لاٹھی چارج

ڈبلن(نیوزڈیسک)آئرلینڈ دارالحکومت ڈبلن میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ دارالحکومت میں دو الگ وراداتوں چاقو زنی کی وارداتوں میں اضافے کیخلاف عوام احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئی۔ چاقو زنی کی وارداتوں میں 3 بچوں سمیت ایک خاتون کو زخمی کردیا ۔احتجاج کے دوران مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی اور ٹرام، بس سمیت […]

بھکر، سفاک بیٹے نے ماں، بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا

بھکر(نیوزڈیسک)بھکر میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ماں، بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو بیوی اور بیٹے سمیت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بھکر شہر کے چمنی محلہ کے رہائشی سفاک ٹیکسی ڈرائیور رانا اکرم نے جائیداد کے تنازع پر واردات کے بعد تینوں کی لاشیں نہر میں پھینک دیں۔پولیس نے […]

نوابشاہ میں کچی شراب پینے سے 6 نوجوان ہلاک

نوابشاہ (نیوزڈیسک)نواب شاہ میں کچی شراب پینے سے دو سگے بھائیوں سمیت 6 نوجوان ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ ہلاک ہونے والوں میں دو سگے بھائی کاشف شیخ اور عادل شیخ بھی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

سندھ،پولیس نے 4 لاپتہ افراد کا سراغ لگا لیا

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے 4 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔پولیس نے عدالت میں 4 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت کی رپورٹ پیش کر دی۔رپورٹ کے مطابق 4 لاپتہ افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔دولاپتہ شہری گھر آگئے ہیں جبکہ دوکے خلاف موچکو تھانے میں […]

پولیس کا سابق صوبائی وزیرعاطف خان کے گھر پر چھاپہ ، گرفتار کرنے میں ناکام

پشاور(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے ناکام ،سابق صوبائی وزیرعاطف خان گھر پر موجود نہیں تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عاطف خان پر 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق ایف آئی آر درج ہیں، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے دعویٰ کیاکہ سابق ایم پی اے عبدالسلام […]