اہم خبریں

سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات بے بنیاد، پاکستان میں شفاف الیکشن چاہتے ہیں، امریکہ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھاکہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے،امریکہکا پاکستان میں حکومتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں، امریکہ کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔امریکہ پاکستان میں شفاف الیکشن کا خواہاں ہے ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ کے دوران گفتگو […]

عمران خان کے سسر نے فلسطینیوں پر بم مارنے کیلئے 2 ارب ڈالر دیئے، راجہ ریاض

فیصل آباد(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں سابق قائد حزبِ اختلاف راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے سسر نے فلسطینیوں پر بم مارنے کیلئے 2 ارب ڈالر دئیے ۔ہفتہ کو فیصل آباد میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ […]

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ئفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی ۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ کا حصہ ہیں۔چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے […]

سائفر کیس کی کارروائی کالعدم قرار دی جائے، عمران خان نےعدالت سے رجو ع کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں فرد جرم سمیت اب تک کی پوری کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سائفر کیس کی کارروائی کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے کر کیس سے ڈسچارج کیا جائے۔عمران خان نے استدعا کی […]

عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رویہ سخت ،جنرل فیض حمید سے نرم تھا، پرویز خٹک

راولپنڈی (نیوزڈیسک)سربراہ پی ٹی آئی پارلیمینٹرین پرویز خٹک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہٹ دھرمی کرتے اور کسی کی نہیں سنتے تھے صرف اپنی چلاتے تھے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آپ سارا وقت کسی سے اپنی خدمت نہیں کروا سکتے،کچھ سننا بھی پڑتا ہے، فیصلے یکطرفہ نہیں […]

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نا اہلی کے خلاف درخواست کی سماعت، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے تحریک انصاف کے دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف بھی فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ […]

سزائے موت سے نہیں ڈرتا ،سائفر سازش چھپائی جارہی ہے ،عمران خان کا جج سے مکالمہ

راولپنڈی (نیوزڈیسک)اڈیالہ جیل سائفر کیس کی سماعت عمران خان کا جج سے مکالمہ۔سزائے موت سے ڈر نہیں لگتا، سائفر حکومت گرانے کے لیے لکھا گیا جو گرا دی گئی، سائفر کے اندر سازش ہے جو چھپائی جارہی ہے، میڈیا کو بولنے کی اجازت نہیں تو فئیر ٹرائل کیسے ہوسکتا ہے، فئیر ٹرائل نہ ہوا تو […]

سائفر کیس، عمران خان ، شا ہ محمود قریشی پر فردجرم عائد، گواہان طلب

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سائفر کیس میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت کی۔عدالت نے 1923 کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن […]

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم مؤخر

راولپنڈی(نیوزڈیسک) توہین الیکشن کمیشن کیس ، سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 19 دسمبر تک ملتوی کردی ۔فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن فرد جرم پر اعتراض کیا۔ وکلاء نے اعتراض کیا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں اس لئے توہین عدالت کارروائی نہیں […]

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ کی جاسکی

راولپنڈی (نیوزڈیسک)سائفر کیس، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی جب کہ اس دوران ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس نقوی، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے۔عدالتی کارروائی کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی کے اہلخانہ بھی عدالت پہنچے تھے۔سماعت کے دوران […]