پاک افغان سرحدچمن پار سے فائرنگ ، ایک بزرگ وار بچہ جاں بحق

چمن ( اے بی این نیوز )پاک افغان سرحدچمن پار سے فائرنگ کی گئی،لیویز حکام کے مطابق فائرنگ سے پاکستان داخل ہونے والا ایک بزرگ وارایک بچہ جاں بحق جبکہ دوافراد زخمی ہو گئے جن کو،ہسپتال منتقل کر دیا گیا،سرحد کو کچھ دیر کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔
کوئٹہ ،مغربی بائی پاس کے علاقے میں دھماکہ،ایک جاں بحق

کوئٹہ ( اے بی این نیوز )مغربی بائی پاس کے علاقے میں دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا،زخمی ہو نے والے شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سیکیو رٹی اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا،جائے وقوعہ سے شاہد اکھٹے جاری کئے جارہے ہیں۔
دریائے ستلج میں اوکاڑہ کے قریب کشتی ڈوب گئی

لاہور ( اے بی این نیوز )دریائے ستلج میں اوکاڑہ کے قریب کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 5 سال کا بچہ جاں بحق،کشتی میں 44افراد سوارتھے، 33افراد کو بچالیاگیا،10 لاپتہ افرادکی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری،دریائے راوی میں ریلا کمالیہ کے علاقے میں ہیڈ سندھنائی کے قریب پہنچ گیا،دریائی بیلٹ میں واقع بستیوں میں ریلا داخل ہونے […]
بنگلہ دیش ، مسافروں سے بھری بس تالاب میں ڈوب گئی ، 17 افراد جان کی بازی ہار گئے

ڈھاکہ(نیوزڈیسک) بنگلہ دیش میں بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوگئی ، بے قابو بس سڑک کے قریب ایک گہرے تالاب میں گر گئی۔ حادثے میں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ حادثہ ضلع جھل کٹھی میں پیش آیا بس میں 60 سے زائد مسافرسوار تھے۔ذرائع کے مطابق حادثہ گنجائش سے زیادہ […]
ڈرائیور کی لاپرواہی ، ٹرک کی کار کو ٹکر ، 2خواتین جاں بحق ،ملزم فرار

پاکپتن (نیوز ڈیسک) پاکپتن میں افسوس ناک حادثہ،ٹرک کی کارکو ٹکر،2خواتین جاں بحق اور 2افرادزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حادثہ لاپرواہی سے موڑکاٹتے ہوئے ٹرک الٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ یہ حادثہ پاکپتن کےعلاقےقبولہ روڈ پر پیش آیا ،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ لاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کیا جبکہ ٹرک ڈر ائیورموقع سےفرارہوگیا۔
دو دوست دریائے چناب میں ڈوب جاں بحق ہو گئے،تلاش جاری

شجاع آباد(نیوزڈیسک) دریائے چناب میں دو دوست ڈوب گئے ، لاشوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق شجاع آبادکے قریب دریائے چناب میں دو دوست نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہو گئے،ڈوبنے والوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنےوالوں میں 18 سالہ ذوالقرنین 20سالہ راشد شامل ہیں۔
سعودی حکومت کا یمن آپریشن میں جاں بحق افراد کے 2 ہزار ورثا کو حج کرانے کا فیصلہ

جدہ (اے بی این نیوز)سعودی حکومت کا یمن آپریشن میں جاں بحق افراد کے 2 ہزار ورثا کو حج کرانے کا فیصلہ ، ذرائع کے مطابق سعودی فرماں روا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے یمن آپریشن کے شہدا کے 2 ہزارورثا کو حج کرانے کی ہدایت جاری کردی۔ ’’آپریشن میں شہید والے افراد کے […]
گولڑہ موڑ نزد ا،ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق

راولپنڈی( اے بی این نیوز )گولڑہ موڑ نزد ای ایم ای کالج پشاور روڈ, ٹریفک حادثہ، ہوا،ابتدائی معلومات کے مطابق دو افراد جاں بحق ہو گئے ،فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا، ترجمان ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہو نے والے دونوں افراد ٹرک کے ٹائروں کے نیچے آ گئے ہیں، […]
گجرات؛گلے پر قاتل ڈور پھرنے سے17سالہ نوجوان جاں بحق

گجرات (اے بی این نیوز )گجرات میں گلے پر قاتل ڈور پھرنے سے 17سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ گزشتہ روز پولیس کے مطابق ڈھکر پلازے کے قریب ڈور پھرنے سے17سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا،مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ہے،پولیس کاکہناہے […]
لیہ ، ٹریفک حادثہ ، میاں بیوی جاں بحق ،لاپروہ ڈرائیور فرار میں کامیاب

لیہ(نیوز ڈیسک) لیہ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ ، میاں بیوی موقع پر جاں بحق ،لاپروہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو ٹیم نے لیہ کے علاقے چک نمبر 166 کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے موقع پر جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کو قریبی اسپتال پہنچا […]