لاہور(نیوزڈیسک)سابق اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کر دیا گیا۔اتوار کووزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہ خاور کو 10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 3 ماہ کیلئے پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔
