اہم خبریں

کرکٹ کا اسپیشلسٹ بننا چاہتا ہوں، صائم ایوب

راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ میری کوشش میچ ونر بننے کی ہوتی ہے، کھلاڑی خود اپنے لیے مشکلات اور آسانیاں پیدا کرتا ہے۔ کرکٹ کا اسپیشلسٹ بننا چاہتا ہوں۔ کسی ایک فارمیٹ کی بات نہیں، ہر فارمیٹ کےحساب سے خود کو ڈھالنے کی کوشش کرتا ہوں، میں بھی لیجنڈری کھلاڑیوں کی طرح بن سکتا ہوں، اپنا کوچ خود بننے کی کوشش کرتا ہوں۔اتوار کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں اچھی پرفارمنس کی امید ہے، کنڈیشنز کے حساب سے خود کو ہم آہنگ کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں