کراچی(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہیے، پاکستان ٹیم کا سب سے اچھا اسپن بولر عماد ہی ہے اور بیٹنگ میں بھی بہت مدد مل سکتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ورلڈکپ میں اگر ٹیم کا سب سے کارآمد کھلاڑی نہیں ہوگا تو اس میں عماد کا نقصان نہیں اس میں پاکستان کا نقصان ہے۔
