احمد آباد(نیوز ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ ،کس کا پلڑا بھاری، میگا ایونٹ میں آسٹریلوی ٹیم بھارت سے آگے،بھارت اور آسٹریلیاکی ٹیمیں ورلڈکپ کے میچز میں 13بار آمنے سامنے آئیں، 8 میں کینگروز نے میدان مارا جبکہ 5 میں جیت بھارت کے حصے میں آئی، لیگ مرحلے میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی،آسٹریلیا کی ٹیم 8 ویں بار جبکہ بھارت کی ٹیم چوتھی بار میگا ایونٹ کا فائنل کھیلے گی،2003کے ورلڈ کپ کے فائنل میں کینگروز نے بھارت کو125رنز سے ہراکرکامیابی سمیٹی تھی، حیرت انگیز بات یہ کہ 2003 میں آسٹریلیاناقابل شکست تھی اور فا ئنل بھی اسی نے ہی جیتا تھا،اب 2023 میں اسی طرح بھارت ناقابل شکست ہے ، دیکھتے ہیں اب فائنل کو جیتے گا۔