Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ورلڈکپ، آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 309 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا

نئی دہلی (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو باآسانی شکست دے کر ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو جیت کےلیے 400 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں حریف ٹیم 90 پر ڈھیر ہوگئی۔