پاکستان ویمن اے نے ویسٹ انڈیز کو 8 رنز سے ہرادیا

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان ویمن اے نے ویسٹ انڈیز ویمن اے کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 8 رنز سے شکست دے دی۔غنی انسٹیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز ویمن اے نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان ویمن اے کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ دی۔میزبان ٹیم 49.2 اوورز میں 174 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ویمن اے کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔