اہم خبریں

ورلڈ کپ میں مسلسل ناکامی، بابراعظم کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی

لاہور(نیوزڈیسک)ورلڈ کپ میچز 2023 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی ، سوشل میڈیا پرشائقین کرکٹ ٹیم پر برہم، کپتان بابراعظم کی مسلسل ناکامیوںپر نوجوان سیخ پا ہیں ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے بعد بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی۔سابق کرکٹرز نے چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کو نیا کپتان لانے اور بابراعظم کو ہٹانے کا مشورہ دی دیا، بابراعظم حالیہ ورلڈ کپ میں خراب پرفارمنس کے باعث ٹیم کو بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بابراعظم کی قیادت میں ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے گئی توٹیم کی عالمی رینگنگ نمبر ون تھی جبکہ کپتان بابر اعظم بیٹرز کی ون ڈے رینگنگ میں نمبرون تھے۔ بابر اعظم اور قومی ٹیم سے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی توقع تھی جو ابتدائی میچوں میں پوری نہ ہوسکی۔ خراب کارکردگی کے بعد چیئرمین ذکا اشرف نے سابق کرکٹرز سے مشاورت کی جنہوں نے ٹیم میں بہتری لانے کیلئے بعض تبدیلیوں کا مشورہ دیا جن میں کپتان کی تبدیلی بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق سابق کرکٹرز نےباورکروایا کہ بابر اعظم کپتانی کے بوجھ کی وجہ سے اپنی فارم بھی کھو بیٹھے ہیں جس کا ٹیم کو نقصان ہو رہا ہے جبکہ ان کی جانب سے مختلف اوقات میں بطور کپتان غلطیاں بھی سامنے آرہی ہیں .جس سے ٹیم کو نقصان ہو رہاہے۔

متعلقہ خبریں