بھارت کے لیجنڈری کرکٹر بشن سنگھ بیدی کا انتقال

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت کے عظیم کرکٹر بشن سنگھ بیدی طویل علالت کے بعد 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے بشن سنگھ بیدی بھارت کے اوّلین اسپینرز میں سے تھے جنھوں نے کرکٹ کی دنیا میں 1967 سے 1979 تک راج کیا۔ ان کی وفات پر بھارتی کرکٹرز، کرکٹ بورڈ اور مداحوں نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔