اہم خبریں

ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے مات دیدی

چنئی(نیوزڈیسک)ورلڈ کپ 2023 کے 16 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے ہرادیا۔نیوزی لینڈ کے 289 رنز کے تعاقب میں افغانستان 34.4 اوورز میں 139 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔ افغانستان کے 6 بیٹسمین ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے جس میں سے دو صفر پر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ اپنے چاروں میچز جیت کر اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں کیوی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ۔

متعلقہ خبریں