پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف احمد آباد پہنچ گئے

احمد آباد(نیوزڈیسک)پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف بھارتی کرکٹ بورڈ کی دعوت پر احمد آباد پہنچ گئے۔پی سی بی چیئرمین اس مختصر دورے میں بھارتی کرکٹ آفیشلز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان کی واپسی 16 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ یادرہے کہ پاک بھارت ورلڈ کپ میچ ہفتے کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔