اہم خبریں

کرکٹ ورلڈ کپ ،افغانستان ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی

دھرم شالہ(نیوزڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ ،افغانستان ٹیم 156 پر ڈھیر ہوگئی ۔ افغانستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز 47 رحمن اللہ گرباز نے بنائے جبکہ ابراہیم زردان نے 22 رنز بنائے ،افغانی ٹیم بنگال ٹائیگر ز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کپ کا تیسرا میچ افغانستان اور بنگلہ دیش کی درمیان دھرم شالا سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے ، بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن افغان ٹیم بڑا سکور کرنے میں ناکام رہی ۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمن اللہ گرباز، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خانابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، مجیب الرحمن، ، فضل الحق فاروقی،نوین الحق ہیں جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم میں شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس، نجم الحسین شانتو (نائب کپتان)، مہدی حسن میراز، تنزید حسن، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، شرف الاسلام، توحید ہردوئی، محمود اللہ، تسکین احمد اور مستفیض الرحمٰن شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں