کولمبو(نیوزڈیسک)ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی۔ ہفتہ کو کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا کے 258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 236 رنز بناسکی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔















