Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آسٹریلیا نے انگلینڈ کوایشز سیریز کے پہلے میچ میں 2وکٹوں سے شکست دیدی

ایجبیسٹن/برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک )آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچز کی ایشز سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کودو وکٹوں سے شکست دے دی ،انگلینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اوراپنی پہلی اننگ 8وکٹوں کے نقصان پر393رنزبناکرڈکلیئرکردی ،جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 386رنز بناکرآئوٹ ہوگئی ،انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 273رنز بنائے، ہیری بروک اور جو روٹ 46 ،46،کپتان بین اسٹوکس43،جونی بیئرسٹو20اور اولی رابنسن27رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز اور اسپنر ناتھن لائن نے چار چار وکٹ لیے۔انگلینڈ نے آسٹریلیا کوجیت کے لیے 281رنز کاہدف دیاجوآسٹریلیا نے 8وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا  آسٹریلیا کی جانب سے،دوسری اننگز میں عثمان خواجہ نے سب سے زیادہ 65رنز بنائے انہیں انگلش کپتان بین سٹوکس نے آئوٹ کیا ،آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 36مارنس لبوشین نے 13سٹیو سمتھ نے 6سکاٹ بولنڈ نے 20ٹریوس ہیڈ نے 16کیمرون گرین نے 28ایلکس کیری نے 20کپتان پیٹ کمنز نے 39جبکہ نیتھن لائن نے رنز بنائے