یواے ای اور ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

شارجہ (نیوزڈیسک ) یو اے ای اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں شارجہ کرکٹ سٹیدیم میں مدمقابل ہوں گی۔ویسٹ انڈیز کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، مہمان ٹیم نے پہلے میچ میں امارات کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔خیال رہے کہ ون ڈے سیریز دونوں ٹیموں کی ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاریوں کا حصہ ہے اور سیریز کے تینوں میچز ڈے نائٹ ہیں جبکہ سیریز کے اختتام پر دونوں ٹیمیں کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے لئے زمبابوے روانہ ہوں گی۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9 جون کو شارجہ ہی میں کھیلا جائے گا۔