کرسٹیانو رونالڈو النصر فٹبال کلب میں شامل ، سب سے مہنگے فٹ بالربن گئے، ہر سال کتنے کروڑ ڈالر ملیں گے،،،

ریاض(نیوز ڈیسک) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے النصر فٹبال کلب سے ڈھائی سال کا معاہدہ کرلیا ،کلب ہرسال ساڑھے 7 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔ہفتہ کو غیرملکی میڈیا کے مطابق پرتگال کے 37 سالہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد سعودی کلب سے ڈھائی سال کا معاہدہ کیا ہے۔ النصر فٹبال کلب رونالڈو کو ہر سال ساڑھے 7 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر النصر فٹبال کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کو اپنے کلب میں پرجوش انداز میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں کلب کی جرسی دینے کی تصاویر شیئر کیں، یہ ایک ایسا معاہدہ ہے جو انہیں نہ صرف مزید کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دے گا بلکہ ہماری لیگ، ہماری قوم اور آنے والی نسلوں کو خود کو بہترین کھلاڑی بننے کی ترغیب دے گا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کرسٹیانو رونالڈو نے متنازع انٹرویو کے بعد انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔