لاہور(نیوز ڈیسک) پاک نیوزی لینڈ سیریز، مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں جیت پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ نمبر ون میں ہوں یا بابر اعظم اہم نہیں، ہمارا ہدف پاکستان کو نمبر ون ٹیم بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنے بیان میں کہا کہ میچ کھیلتے وقت یہ نہیں سوچتے کہ بڑی شراکت کرنی ہے ، ، اللہ نے چاہا تو اگلے میچز میں سنچری پارٹنر شپ کرلیں گے ،ہماری کوشش ہوتی ہے کنڈیشن دیکھ کر ہی میچ کو آگے بڑھایا جائے، بابر اعظم کے ساتھ کوشش ہوتی ہے کہ اسٹرائیک روٹیٹ کرتے رہیں، ایک دوسرے کے لیے اپنی وکٹ گنوانے کو بھی تیار رہتے ہیں،ہمیں ایک دوسرے پر بہت بھروسہ ہے،ہم ہمیشہ اسکور کے لیے چانس لیتے ہیں۔
