سرفراز احمد نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردیا،چیف سلیکٹر شاہد آفریدی

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی اننگز میں سرفراز اور بابر اعظم کی تعریف کردی۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سرفراز احمد نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردیا۔عبوری چیف سلیکٹر نے کہا کہ آج پاکستان کی پرفارمنس سے خوش ہوں، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کیا۔انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خاص تعریفیں بابر کی ایک اور بہترین اننگز کیلئے۔سرفراز احمد کی بیٹنگ سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردیا، انڈر پریشر انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔