لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے نگراں وزیرکھیل اور فاسٹ بولر وہاب ریاض نے رواں سال بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔پریس کانفرنس کے دوران وہاب ریاض نے کہا کہ پرفارمنس میں بہتری کےلیے کوشش کررہا ہوں تاکہ ٹیم میں واپسی ہوسکے اگر قسمت میں ہوا تو ورلڈکپ کھیلوں گا۔وہاب ریاض نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل میں پرفارمنس دے قومی کرکرکٹ ٹیم میں دوبارہ کم بیک کروں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےلیے کھیلنے کی خواہش مجھے طاقت دیتی ہے، کرکٹ میری زندگی ہے، کرکٹ کی وجہ سے ہی سب کچھ ہوں۔















