فیفا ورلڈ کپ 2022،میسی نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

دوحہ(نیوز ڈیسک)سٹار فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیئے ،ورلڈ کپ اپنے نام کیا،ورلڈکپ میں 26 میچ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ، ورلڈکپ میں 19 مچیوں کی کپتانی کرنے والے واحد کھلاڑی بن گئے ،فیفاورلڈکپ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈز جیتے اور ایونٹ کا بھی بہترین کھلاڑی ہونے کا بھی اعزاز ان کے نام رہاورلڈکپ میں سب سے زیادہ گول کیےبھی میسی نے ہی کیے ۔قطر میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس کو شکست دے کر 36 برس بعد دوبارہ فٹ بال کی دنیا کا حکمران بن گیا ہے۔وہیں اسٹار میسی نے اپنے کئیریر کی طرح اس ایک ورلڈ کپ میں بھی کئی ریکارڈ اپنے نام کیے، سب سے پہلے میسی نے ورلڈکپ میں چھبیس میچز کھیل کر عالمی ریکارڈ بنایا جبکہ انیس میچز میں کپتانی کرنے والے واحد کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ منٹ کھیلنے کا اعزاز بھی میسی کے نام رہا ہے۔میسی فیفا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی بھی بن گئے، فائنل کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ قطر ورلڈ کپ میں پانچ اورمجموعی طور پر گیارہ مین آف دی میچ ایوارڈ جیتے۔لیونل میسی پانچ ورلڈکپ کھیلنے والے دنیا کے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ انہوں نے ورلڈکپ میچز میں سترہ فتوحات کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔میسی کی کامیابیوں کی فہرست میں سب سے بڑا اضافہ 2022 کا فیفا ورلڈ کپ اپنے نام کرنا ہے، میسی نے اس ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔اس طرح انہوں نے دو بار یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اس قبل وہ 2014 کے ورلڈ کپ کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے، میسی اور ارجنٹینا کی ٹیم نے 2021 میں کوپا امریکا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔