لاہور(اے بی این نیوز)قومی کرکٹر محمد نواز ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تحقیقات کی زد میں آگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ تحقیقات شروع کر دیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معاملے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا،پی سی بی اپنی تحقیقات کی رپورٹ آج آئی سی سی کو بھجوائے گا،
محمد نواز کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےدوران کیاگیا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،محمد نوازکا انگلش کاؤنٹی کلب سرے سے معاہدہ بھی منسوخ ہوگیا،آئی سی سی نے معاملے پر گفتگو کرنے سے گریز کیا ہے۔
مزید پڑھیں: چوہدری محمد مقبول گجربحیثیت رکن آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی بحال















