پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے کراچی میں شروع ہوگا

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھرپور پریکٹس کی اس دوران امام الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر میچ سے باہر ہوگئے۔دوسری جانب پاکستانی بیٹر اظہرعلی کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے، انہوں نے گزشتہ روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔