اہم خبریں

باکسنگ کے عالمی مقابلے جاری،پاکستان کی بڑی کامیابی، عثمان وزیر نے حریف کو ناک آؤٹ کر دیا

دبئی (نیوزڈیسک)یوتھ ورلڈ چیمپیئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کیلئے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن (ڈبلیو بی او) کی دبئی میں ہونے والے یوتھ ورلڈ چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں باکسرعثمان وزیر نے کامیابی سے یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرلیا۔ٹائٹل فائٹ میں عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ کو شکست دے دی۔10 راؤنڈ پر مشتمل ٹائٹل فائٹ کے ساتویں راؤنڈ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا۔10 راؤنڈ پر مشتمل ٹائٹل فائٹ کے ساتویں راؤنڈ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر ناک آؤٹ کر دیا

متعلقہ خبریں