Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پی ایس ایل 8،ٹیموں کی لائن اَپ مکمل ، محمد حفیظ، کامران اکمل سمیت کئی ملکی و غیرملکی کھلاڑی پک نہ ہوسکے

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کیلئے ٹیموں کی لائن اَپ مکمل ہوگئی، تاہم سابق کپتان محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد سمیت سہیل تنویر کو کسی فرنچائز نے پک نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کی ڈرافٹنگ کی تقریب پہلی بار کراچی میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائز مالکان سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے علاوہ تمام ٹیموں نے 18، 18 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ مکمل کرلیا تاہم زلمی اپنے ایک پلئیر کے نام اعلان بعد میں کرے گی۔دوسری جانب غیر ملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ، جنوبی افریقا کے لونگی انگیڈی، وین ڈر ڈوسن اور سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ کو بھی کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا حصہ نہ بنایا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ کے لیے 517 غیر ملکی کرکٹرز نے اپنی آمادگی ظاہر کی تھی، جن میں افغانستان کے راشد خان، مجبیب الر حمان، بنگلہ دیش کے شیکب الحسن، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملز، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، الیکس ہیلز، آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور نیوزی لینڈ کے جمی نیشم شامل تھے۔