Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ملالہ یوسفزئی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کی خواتین کھلاڑیوں سےملاقات،پلیئرزنے دستخط شدہ شرٹ پیش کی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی جس میں خواتین کرکٹرز نے ملالہ یوسفزئی کو دستخط شدہ شرٹ پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی انگلینڈ روانگی سے قبل خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی جس میں ملالہ یوسفزئی کے کے ہمراہ شوہرعصر ملک بھی موجود تھے جبکہ خواتین کرکٹ ٹیم کی سدرا امین، ڈیانا بیگ اور طوبی حسن بھی موجود تھیں۔انڈر19 کرکٹ ٹیم کی ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار مینجرعائشہ جلیل کے ہمراہ شامل ہوئیں اور ملاقات کے دوران خواتین کرکٹرز نے ملالہ یوسفزئی کو دستخط شدہ شرٹ پیش کی۔