ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں چار ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیم میں شامل صاحبہ سردل کا گھر واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی فٹ بال ٹیم میں شامل کراچی کے علاقے ماڑی پور سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی صاحبہ سردل کی واپسی پر شانداراستقبال کیا گیا۔اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کرکے قوم کی بیٹی کو خوش آمدید کہا گیا اور علاقہ مکین رقص کرکے خوشیاں مناتے رہے۔صاحبہ سر دل کے اہل محلہ کا کہنا تھا کہ صاحبہ نے بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کرکے ناصرف انے خاندان بلکہ اپنے علاقے کا نام بھی روشن کیا ہے۔














