ملتان(نیوزڈیسک) ملتان میں تین ٹیسٹ میچیز کی سیرز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نےپاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستانی بولرز کے آگے انگلینڈ کے بلے باز دوسرے سیشن سے قبل ہی ڈھیر ہوگئے، دوسرا سیشن ختم ہونے سے قبل ہی انگلینڈ ٹیم کے سارے کھلاڑی 51 اوورز اور 4 گیندیں کھیل کر 281 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔جمعہ کو تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 جبکہ زاہد محمود 3 وکٹس کی۔دوسرے روز کے میچ میں انگلش کھلاڑیوں زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے اوپننگ کی لیکن دونوں کی پارٹنر شپ 9 اوورز بھی مکمل نہ کرسکی، ابرار احمد نے اپنے پہلے اوور میں ہی زیک کرالی کو 19 رنز کے ساتھ بولڈ کردیا، جس کے بعد ابرار نے 19 ویں اوور میں بین ڈکٹ کو آءوٹ کرکے اہم شراکت بھی توڑ ڈالی۔اسپن بولر ابرار نے اپنے ڈیبو میں بین ڈکٹ کو 63 ، جوروٹ کو 8 رنز ، اولی پوپ کو 60 ، ہیری بروک کو صرف 9 ، کپتان بین اسٹوکس کو 30 اور ول جیکس کو 31 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔ابرار کی 7 وکٹوں کے بعد انگلش ٹیم کی تینوں کھلاڑیوں کو زاہد محمود نے آءوٹ کیا زاہد محمود نے اولی رابنسن کو صرف 5 جبکہ جیک لیچ کو پہلی ہی گیند پر پویلین بھیج دیا اس کے بعد انگلش کھلاڑی جیمز اینڈریسن 7 رنز پر بھی زاہد محمود کی گیند پر ہی بولڈ ہوگئے۔