اہم خبریں

T20 ورلڈ کپ افغانستان نے تاریخ رقم کردی، بنگلہ دیش کو ہرا کر پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کنگز ٹاؤن (نیوز ڈیسک افغانستان نے پیر کو جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بنگلہ دیش کو آٹھ رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے اپنے پہلے سیمی فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی۔

افغانستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا تھا، بنگلادیش نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے ہدف 12.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا۔

افغانستان کی اننگز کے اختتام پر بارش کی وجہ سے میچ کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا۔بنگلا ٹائیگرز 105 رنز ہی بناسکے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
کپتان راشد خان 19، ابراہیم زردان 18 اور عظمت اللّٰہ عمر زئی 10 رنز بنا سکے۔بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں کنگز ٹاؤن کے آرنس ویل گراؤنڈ میں مدمقابل تھیں۔
مزید پڑھیں: آ ج 25 جون بروزمنگل پاکستا ن کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں