اہم خبریں

شندور پولو فیسٹیول ملتوی، نوٹیفکیشن جاری ،وجوہات سامنے آگئیں

چترال (نیوز ڈیسک ) شندور پولو فیسٹیول، جو 28 جون سے 30 جون تک بالائی چترال میں منعقد ہونا تھا، ملتوی کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں منگل کو خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث میلہ ملتوی کرنا پڑا۔

شندور پولو فیسٹیول ایک کھیلوں کا میلہ ہے جو ہر سال شندور ٹاپ پر منعقد ہوتا ہے جو چترال میں 3,700 میٹر کی بلندی پر دنیا کا بلند ترین پولو گراؤنڈ ہے۔

یہ ٹورنامنٹ گلگت اور چترال کے اضلاع کی ٹیموں کے درمیان فری اسٹائل قوانین کے تحت کھیلا جاتا ہے۔کے پی حکومت کے زیر اہتمام اور مالی اعانت سے اس میلے میں لوک موسیقی، رقص بھی شامل ہے جبکہ ایک کیمپنگ ویلج بھی قائم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے

متعلقہ خبریں