اہم خبریں

طبل جنگ بج گیا، چند گھنٹے با قی، سنسنی خیز لمحات کا انتظار

نیو یارک ( اے بی این نیوز      )طبل جنگ بج گیا ۔ پاک بھارت ٹاکر ے میں چند گھنٹے با قی۔ ۔ شائقین کر کٹ کو سنسنی خیز لمحات کا بیقراری سے انتظار۔ ۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کریں گی۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔ شاہین وکٹ اڑائے گا۔ بابرکابلارنزاگلے کا گرین شرٹس دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑےمقابلے کو تیار ۔ ۔ امریکی ٹیم سے اپ سیٹ شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ۔

پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لیے آج لازمی فتح درکار۔ بھارت سمیت۔ کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف بھی جیت کو یقینی بنانا ہوگا۔کھیل کے دیوانوں کا ٹیم پاکستان کو گڈ لک کا پیغام ۔

شائقین کرکٹ قومی ٹیم کے لیے دعاگو ۔ ۔ اس امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ ٹیم روایتی حریف کو شکست دے کر ایونٹ میں شاندار کم بیک کرے گی۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں 12 مرتبہ مدمقابل آئی ہیں۔ 8 میچ بھارت کے نام رہے جبکہ 3 میں پاکستان نے فتح حاصل کی۔

ایک میچ ٹائی رہا ۔ پا ک بھا رت ٹا کرا۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیو ں کا امکان ۔ ۔ بڑ ے میچ میں شاداب خان کی شر کت بھی مشکوک۔ پریکٹس سیشن میں اعظم خان اور شاداب خان نے حصہ نہیں لیا۔

شاداب خان ٹیم فزیو اور میساجر کے ساتھ رہے۔ شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔ شاداب فٹ نہ ہوئے تو انکی جگہ عماد وسیم ۔ اعظم خان آ وٹ ۔ ۔ صائم ایوب ٹیم میں شامل ہونگے۔بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم چار فاسٹ بولرز اور دو آل راؤنڈر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

�مزید پڑھیں :خسارے میں چلنے والے اداروں کا سائز کم کرنے کے منصوبے کی منظوری

متعلقہ خبریں