کراچی (نیوزڈیسک)پی ایچ ایف کانگریس کا کراچی میں سیکرٹری حیدر حسین کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقدہوا جس میںنیشنل بینک اور پاکستان کسٹم کے نمائندوں نے شرکت کی
یہ بھی ضرور پڑیں: الیکٹرک بائیک سکیم لانچنگ اور رقم ادائیگی کا طریقہ کار جاری
کانگریس اجلاس میں 64 میں سے 54 ممبران نے شرکت کی۔اجلا س میں پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سیدہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب کرلیا، شجاع اقبال پاشا کو سیکرٹری فنانس منتخب کرلیا گیا۔شہلا رضا اس قبل پی ایچ ایف کی نائب صدر کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:توہین مذہب کے الزام میں ٹیچر کو قتل کرنیوالی طالبات کو سزائے موت سنادی
رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب ہونے بعد وڈیو بیان میں کہا کہ میں تمام کانگریس اراکین کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔پی ایچ ایف سے سیاست کا خاتمہ اور کھلاڑیوں پر توجہ میری پہلی ترجیح ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہاکی کی ترقی ہمارا مشن ہے، ہم ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے۔