لاہور(نیوزڈیسک)معروف پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق نے ٹی وی شو کے دوران بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی۔کرکٹر عبدالرزاق کا اپنے ویڈیو پیغام میںکہنا تھا کہ مجھے مثال کچھ اور دینی چاہئے تھی لیکن میرے منہ سے ایشوریا رائے کا نام نکل گیا جس پر میں اُن سے معذرت خواہ ہوں، میری نیت انکی تضحیک کرنا نہیں تھی۔واضح رہے کہ دو روز قبل سابق کرکٹرزعبدالرزاق نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مثال پیش کی تھی۔اس موقع پر سابق کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا کہ ہمیں 2009 میں معلوم تھا کہ یونس خان کی نیت صاف ہے جس نے ہمیں بھروسہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری پالیسی ہی نہیں کہ ہم کھلاڑیوں کو ڈیوویلپ کریں۔عبدالرزاق نے نامناسب مثال پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہماری سوچ یہ ہو کہ میں ایشوریا رائے سے شادی کروں اور اُس سے بڑا نیک پرہیزگار بچہ پیدا ہوجائے تو ایسا کبھی نہیں ہوسکتا، اس لیے پہلے آپ کو اپنی نیت ٹھیک کرنا پڑے گی۔