اہم خبریں

سلمان خان نے لنگی نہیں پہنی ہمارے کلچر کامذاق اُڑایا،سابق کرکٹر لکشمن شوارما کی تنقید

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی سپر سٹار سلمان خان نے لنگی نہیں پہنی ہمارے کلچر کامذاق اُڑایا، سابق کرکٹر لکشمن شوارما کی تنقید سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سلمان خان کو آنے والی نئی فلم کے گانے کی ڈریسنگ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی کرکٹر لکشمن شوارماکرشنن نے کہا کہ سلمان خان نے ساؤتھ انڈین کلچر کا مذاق اُڑایا، دھوتی پہن کر لنگی بتایا گیا ،لنگی ایک کلاسیکل لباس ہے جسے نفرت انگیز انداز میں دکھایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان 21 اپریل کو ریلیز ہوگی جس میں یہ گانا شامل ہے ،البتہ فلم انتظامیہ کا اس حوالے سے کوئی جواب نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں