اسلام آباد اے بی این نیوز )سید نور کا انکشاف،جاوید شیخ اور شان شاہد کو گرل فرینڈ بنانے کے مقابلے میں ہرایا کرتا تھا۔پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار سید نور نے حال ہی میں اپنی نجی زندگی کے دلچسپ پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔ ایک سرکاری ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ اور شان شاہد کے ساتھ لڑکیوں سے دوستی کرنے کے مقابلے ہوتے تھے، جن میں وہ ہمیشہ فاتح رہتے تھے۔
سید نور نے وضاحت کی کہ ان کے دوست اکثر دوستی کو شادی میں بدل دیتے تھے، لیکن میں صرف دوستی رکھنےن کے حق میں ہو تا تھا
فلمساز نے مزید کہا کہ ان کی زندگی میں اس وقت تبدیلی آئی جب انہیں اداکارہ صائمہ سے محبت ہوئی۔ ان کے بقول، “جب مجھے صائمہ سے محبت ہوئی تو میں نے اس سے شادی کر لی، اور اس کے بعد میری زندگی میں کوئی دوسری عورت نہیں آئی۔”
یہ انکشافات نہ صرف سید نور کی شخصیت کے نئے پہلو سامنے لاتے ہیں بلکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی دلچسپ کہانیوں پر بھی روشنی ڈالتے ہیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا 24 نومبر کا احتجاج ،اعلیٰ قیادت کشمکش کا شکار، قائدین اور کارکنان کو تاحکم ثانی سفر سے روک دیا گیا