ایپل کو مات دینے کیلئے سام سنگ بھی میدان میں آگیا

واشنگٹن(نیوزڈیسک) ایپل کو مات دینے کے لیے سام سنگ بھی میدان میں آگیا،صارفین اب اینڈرائیڈ فونز سے بھی مفت سیٹلائٹ ایس ایم ایس کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایپل کی طرح اب سام سنگ نے بھی اپنے موبائل فونز میں سیٹلائٹ میسجنگ سروس متعارف کروا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین سیلولر نیٹورک اور وائی فائی کے بغیر ہنگامی صورتحال میں ایس او ایس کو الرٹس بھیج سکیں گے،سام سنگ اپنی (ایس او ایس )سیٹلائٹ میسجنگ سلوشن سروس کی جلد نقاب کشائی کرے گا جبکہ گوگل اینڈرائیڈ 14 پر چلنے والے تمام فونز کو سیٹلائٹ ایس ایم ایس سپورٹ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔