Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اینٹارکٹیکا ، برف کے پگھلاؤ میں تیزی،سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سِڈنی(نیوز ڈیسک) اینٹارکٹیکا ، برف کے پگھلاؤ میں تیزی،سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔تفصیلات کے مطابق اینٹارکٹیکا میں برف کا پگھلاؤ تیزی جاری ایک تحقیق میں ثابت ہوا کہ 2050 تک بڑے سمندروں کابہاو سست ہونے کا خدشہ ہے ایسے ہونے سے سمندری نظام پر تباہ کن اثرات ہوں گے۔سمندری بہاو میں تبدیلی کی وجہ سے دنیا کا موسم صدیوں تک کے لیے تبدیل ہوسکتا ہے ،سطح سمندر میں بھی تیزی سے اضافہ ہوگا جو سمندر کے قریبی علاقوں کے لیے خطرہ کا باعث بنے گگا۔ اگر گرین ہاؤس گیس کا اخراج موجودہ مقدار پر برقرار رہا تو سمندروں کے گہرئی میں چلنے والی کرنٹ 40 فی صد تک سست ہوسکتی ہے ،سمندری حیات، موسم کے لیے بھی خطرہ ہو گا۔ ہمیں گرین ہاؤس گیس کےاخراج کی بڑے مقدار میں کمی کرنا ہو گی ایسا نہ ہوا تو سمندری حیات ختم ہوسکتی ہے ۔