ٹی سی ایل نے پاکستان کا پہلا ایکسپیرئینس لاؤنج متعارف کروا دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کے نمبر1ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے پاکستان میں اپنا پہلا ایکسپیرئینس لاؤنج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں صارفین ٹی سی ایل کی مصنوعات کو باقاعدہ طور پر استعمال کرنے کا تجربہ حاصل کر سکیں گے۔ا یکسپیرئینس لاؤنج جدید ٹیکنالوجی اورتفریحی تجربات متعارف کرانے کیلئے ٹی سی ایل کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

ٹی سی ایل ا یکسپیرئینس لاؤنج روایتی ریٹیل آؤٹ لیٹس کے برعکس ایک منفرد اور خصوصی ماحول فراہم کرتا ہے جہاں صارفین کیلئے شاندار آڈیو ویژول ٹیکنالوجی پر مبنی جدید ترین گیمنگ زون بھی بنایا گیا ٍہے تاکہ صارفین ٹی سی ایل کی مصنوعات کو استعمال کرسکیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپیشل برانچ افسر کے گھر پر چھاپہ، 6 نان کسٹم گاڑیاں برآمد
اس بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹی سی ایل مشرق وسطیٰ و افریقہ ماجد خان نیازی نے کہا کہ ٹی سی ایل ایکسپریئنس لاؤنج کا آغاز پاکستان میں انٹر ٹینمنٹ کے تجربے کو بہتر بنانے کے ہمارے مشن میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ ٹی سی ایل کی مصنوعات شاندار ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیارات کے ساتھ ساتھ بناتی ہے تاکہ صارفین عالمی معیار کے تجربے سے مستفید ہوسکیں۔