اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے آڈیو کال لیک کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی نے اپنی اور وکیل لطیف کھوسہ کی آڈیو کال ریکارڈ اور لیک ہونے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔















