راولپنڈی (نیوزڈیسک) شہید سپاہی احمد علی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے چارسدہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی احمدعلی جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے، سپاہی احمد علی کی عمر 26 سال تعلق ضلع چارسدہ سے تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہداء کی یہ قربانیاں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں، دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔















